سری لنکن اور چینی ماہرین کا کورل ریف ایکالوجی پراجلاس

657

کولمبو:سری لنکا اور چین کے ماہرین نے کولمبو میں کورل ریف ایکالوجی پر ایک سمپوزیم (اجلاس) کا انعقاد کیا جس میں مرجان کی چٹانوں کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے تحفظ وبحالی کے لیے حکمت عملی تلاش کی گئی۔

اس سمپوزیم کی میزبانی کولمبو پورٹ سٹی نے روہونا یونیورسٹی، ساتھ چائنہ سی انسٹی ٹیوٹ آف اوشینولوجی، چائنہ۔سری لنکا جوائنٹ سینٹر فار ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (سی ایس ایل-سی ای آر) کے تعاون سے کی۔

عالمی یوم ماحولیات اور سمندروں کے عالمی دن کی مناسبت سے سمپوزیم میں کولمبو پورٹ سٹی کی پائیداری اور قدرتی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے عزم پر روشنی ڈالی گئی۔

مشترکہ سمپوزیم میں انسانی سرگرمیوں اور عالمی موسمیاتی تبدیلی کے زیر اثر کورل ریف ماحولیاتی نظام کی حیثیت، حیاتیاتی تنوع اور بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور چین اور سری لنکا میں کورل ریف کے تحفظ، بحالی اور انتظام کے مسائل اور جوابی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

چین اور سری لنکا کے سائنس دانوں نے سمپو زیم میں خیا لات کاا ظہار بھی کیا۔ یہ مشترکہ سمپوزیم کولمبو پورٹ سٹی کی جانب سے ملک کے قدرتی وسائل کے تحفظ اور پائیداری سے متعلق اقدامات کے سلسلے میں پہلا سمپوزیم ہے۔

کولمبو پورٹ سٹی اور سی ایس ایل- سی ای آر نے نیچر کنزرویشن اور پائیدار ترقی پر کام کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کا وعدہ کیا ہے۔

کولمبو پورٹ سٹی کا مقصد جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ قابل رہائش شہر بننا ہے جو جدید ترین پائیدار شہر کے ڈیزائن اور اسمارٹ سٹی تصورات پر تعمیر کیا گیا ہے۔