سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

272

سوات:اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 4  ریکارڈ کی گئی اور زیر زمین گہرائی 125 کلو میٹر تھی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکزپاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔