کمرے کی چھت گرنے سے 11سالہ بچی جاں بحق ، 8 افراد زخمی

308

لنڈی کوتل:کے علاقے گاگرہ میں بوسیدہ کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 11 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

مقامی افراد نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ 

ہسپتال زرائع کاکہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔