ٹیپو سلطان کی تلوار برطانیہ میں تقریباً 5 ارب روپے میں نیلام

606

لندن: جنگ آزادی کے ہیرو ٹیپو سلطان کی تلوار برطانیہ میں تقریباً 5 ارب روپے میں نیلام ہو گئی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق میسور کے ٹائیگر سے شہرت رکھنے والے بہادری  و جرات کی مثال ٹیپو سلطان کی تلوار برطانیہ میں خطیر رقم کے عوض فروخت ہو گئی۔

برطانیہ میں ہونے والے نیلامی میں منتظمین کا کہنا ہے کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ یہ تاریخی تلوار غیر معمولی رقم میں فروخت ہوگی، تاہم تلوار کے لیے بولی کا آغاز ہی ایسا ہوا کہ دیکھتے ہی دیکھتے ٹیپو سلطان کی یہ تلوار 14 ملین پاؤنڈز (تقریباً 4 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ روپے) میں فروخت ہو گئی۔

نیلام گھر کے مطابق ٹیپو سلطان کے قتل کے بعد ان کی یہ تلوار برطانوی میجر جنرل ڈیوڈ بیرڈ کو ان کی ہمت کے نشان کے طور پر پیش کی گئی تھی۔