اندھیرا چھٹتے ہی بھارت کا غرور خاک میں مل جائے گا،ترجمان جے کے ایل ایف

275

راولپنڈی: بھارتی حکومت کی ایما پر غیرمنصفانہ انداز میں سنائے جانے والے عمرقید کی سزا کا ایک سال مکمل ہونے پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے جرات و استقامت اور عظمت کی علامت قائد انقلاب و چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

پارٹی قیادت نے غیرقانونی طور پر تہاڑ جیل میں محبوس قائد کشمیر محمد یاسین ملک کو تحریک آزادی کے موجودہ سخت ترین حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔سنٹرل انفارمیشن آفس سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار کے نام سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ریاست کی پشت پناہی میں جموں کشمیر میں بنا روک ٹوک کے جاری ظلم و جبر انتہا کو پہنچ چکا ہے اور اب قریب ہے کہ کالی رات کا یہ اندھیرا طلوع صبح کے ساتھ ختم ہوتے ہی بھارت کا غرور خاک میں مل جائے گا۔

حکومت ہند کی ایما پر سیزفائرلائن کے دونوں اطراف سے ریاست جموں کشمیر کے عوام کے ہر دلعزیز قومی رہنما محمد یاسین ملک کو فرضی اور من گھڑت مقدمات کے بحانے عمرقید کی سزا سنائے جانے مذمت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارت کو کشمیری عوام کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال اور جارح حکمت عملی سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لازوال قربانیوں کے ساتھ حق و انصاف پر مبنی قومی آزادی و حق خودارادیت کی تحریک ہر صورت اپنے منتقی انجام کو پہنچے گی