ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان

449
rain

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، تاہم خیبر پختونخوا ، مشرقی بلو چستان، بالائی سندھ ، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں ، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران وسطی سندھ، پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں آندھی ، تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم خشک اور گرم رہا۔