پاکپتن میں پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ڈاکوں کی شناخت کا عمل مکمل

311
Punjab's refusal

پاکپتن:میں پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ڈاکوں کی شناخت کا عمل مکمل ہوگیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق تینوں ڈاکو پنجاب کے متعدد اضلاع کی پولیس کو مطلوب نکلے۔ہلاک ڈاکوں کی شناخت پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں پکڑے گئے ملزم کی مدد ممکن ہوئی۔

ہلاک ہونے والوں میں امین فیصل آباد کا جبکہ اسلم ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی تھا۔ ملزمان نے رات گئے پولیس ناکہ پر رکنے کا اشارہ کرنے پرپولیس پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ سے دو مارے گئے جبکہ ایک کو پکڑا گیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق تینوں ڈاکو پاکپتن کے علاوہ ساہیوال،اوکاڑہ ،فیصل آباد، وہاڑی اور ننکانہ صاحب پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔