شرابی بیٹے نے طیش میں آکر باپ کو زندہ جلادیا

722
accident in Meher

راجھستان:بھارتی ریاست راجستھان میں ایک بیٹے نے  باپ کو جھگڑے کے بعد مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی،باپ بیٹادونوں شراب پینے کے عادی تھے اور آئے روز لڑتے جھگڑتے رہتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ راجستھان کے ضلع چوروں کے علاقے سردار شہر میں پیش آیا جہاں سونونامی  شخص نے اپنے  باپ کو زندہ جلا دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے  بتائی گئی تفصیلات کے مطابق اتورا کی رات کوسونو اوراس کے والد کا جھگڑا ہوا تھا جس دوران سونو کے والد  لیلو رام بیٹے سونو کو مارا جس پر سونو نے طیش میں آگیا اورباپ پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق  باپ بیٹا  دونوں شراب پینے کے عادی تھے اور آئے روز لڑتے جھگڑتے رہتے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ  بسونو کے بھائی نے واقعے کی شکایت درج کرواتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی جس کے نتیجے میں پولیس حرکت میں آئی اور سونو کو گرفتار کرلیا بعد ازاں پولیس نے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔