پی پی نے کراچی کے عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے جمہوری دہشتگردی کی ہے، ضیاء الدین انصاری

490
terrorism

لاہور:  امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کی عوام کا مینڈیٹ چوری کر آکے جمہوری دہشتگردی کی ہے۔

ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دھاندلی اور خریدوفروخت کے ذریعے اقتدار میں آنے کی کوشش کی ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ کراچی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بدترین دھاندلی کی ثبوتوں کیساتھ ثابت ہواسندھ حکومت کرپٹ ہے۔  پیپلز پارٹی نے پولنگ عمل کے دروان اور بعد میں دہشت گردانہ حربے استعمال کیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ضمنی الیکشن میں سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے عوامی مینڈیٹ کو چورنے کی پور زور مذمت کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کے دوران تمام اخلاقی و قانونی حدود کی پامالی کی گئی۔ لگتا ہے جمہوریت اور جمہوری اقدار سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں۔ کراچی نے ہمیشہ کی طرح گذشتہ روز بھی پیپلزپارٹی کو مسترد کیا۔ شہر کے مینڈیٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش باعث شرم اور قابل مذمت ہے۔ جماعت اسلامی لاہو راسے مسترد کرتی ہے اوراس کی سخت مذمت کرتی ہے۔ جماعت اسلامی کی قیادت ایسے غیرجمہوری ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کریگی۔

ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے کارکنوں پربدترین تشدد سند ھ حکومت کے غنڈوں کی کھلی دہشت گردی ہے۔ پولنگ ایجنڈوں پر تشدد اور پریزنٹ افسران اور ریڈنرنگ افسران کویرغمال بنا کر الیکشن کے نتائج تبدیل کیے ہیں۔ کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا، اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھاکہ ہماری قیادت کراچی کی رائے کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی سمیت پورے ملک کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ کراچی کے عوام کی ماضی میں بھی خدمت کی، آئندہ بھی کریں گے۔ شہر کراچی کی روشنیاں بحال کریں گے۔