کراچی: سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 7 مئی بروز اتوار ہونگے

748
ضمنی بلدیاتی الیکشن: پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی  کے کارکن آپس میں لڑ پڑے

کراچی: پولنگ صبح 8 سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، کراچی مختلف کیٹگریز کی 63 نشستوں پر انتخابات کے لیے 434 امیدوار میدان میں ہیں۔

کراچی ڈویژن کی 11 یو سی چیئرمین وائس چیئرمین اور وارڈ ممبر کی 15 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔ ضلع وسطی میں یو سی 4 نیو کراچی، یو سی 6 نارتھ ناظم آباد اور یو سی 13 نیو کراچی بھی شامل۔

ضلع کورنگی میں یو سی 2، یو سی 3 شاہ لطیف ٹائون، یو سی 8 لانڈھی پر بھی انتخاب ہوگا۔ ضلع غربی میں یو سی 1 اورنگی، یو سی 2 اورنگی، یو سی 8 مومن آباد میں پولنگ ہوگی۔

، ضلع جنوبی میں یو سی 2، اور ضلع کیماڑی میں یو سی 2 میں چیئرمین وائس چیئرمین کی مشترکہ نشست پر پولنگ ہوگی۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 449 پولنگ اسٹیشنز اور 1586 پولنگ بوتھس بنائے گئے ہیں۔

 ایک بھی پولنگ اسٹیشن نارمل نہیں ہے، 292 کو انتہائی حساس اور 157 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 90 ہزار 295 ہے۔