پارا چنار: اسکول میں فائرنگ، 8اساتذہ جاں بحق

491

پاراچنار: پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم  کے مرکزی شہر پاراچنار کے اسکول میں فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ پاک افغان سرحد کے قریب گورنمنٹ ہائی اسکول تری منگل کے اسٹاف روم میں کی گئی، فائرنگ کے واقعے کے بعداسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

فائرنگ کا نشانہ بنائے گئے تمام ٹیچر امتحانی ڈیوٹی پر تھے، اس سے قبل چلتی گاڑی پرفائرنگ کرکے قتل کیے گئے استاد کا تعلق بھی تری مینگل ہائی اسکول سےتھا، ٹیچرمحمد شریف کو شلوزان روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

اساتذہ کے شہید ہونے کے بعد ہی سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، وزیر داخلہ نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔