کراچی:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمرانہ سوچ بروقت جمہوریت پر شب خون مارنے کے موقع کی تلاش میں رہتی ہے،آمرانہ سوچ آزادی صحافت کا گلا بھی دبانے کیلئے ہمہ وقت تیار رہی ہے۔
بدھ کے روز آزادی صحافت کے موقع پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی پر پابندیاں جمہوریت کو کمزور اور معاشرے میں تقسیم وانتشار کا سبب بنتی ہیں۔جمہوریت کی بحالی اور استحکام کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی اور صحافیوں کا اتحاد ہمیشہ مضبوط رہا ہے۔
جو آمرانہ سوچ پاکستان میں ہر وقت جمہوریت پر شبِ خون مارنے کے موقعے کی تلاش میں رہتی ہے، وہ ہی سوچ آزادیِ صحافت کا گلا بھی دبانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari #PressFreedomDay
مزید پڑھیں:… pic.twitter.com/pSQRbDyth4— PPP (@MediaCellPPP) May 2, 2023
وزیر خارجہ بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری نے صحافت پر عائدکالے قوانین کا خاتمہ کیا،ہم معلومات کی رسائی کے قانون کو وسعت دینے اور من وعن عملدرآمد پر یقین رکھتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں صحافت پر عائد پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں،
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ صحافی تنظیموں سمیت عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں پر مظالم کے خلاف کردار ادا کریں۔