حافظ نعیم کا ڈیجیٹل مردم شماری کے ڈیٹا تک مکمل رسائی کا مطالبہ

335

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے ڈیجیٹل مردم شماری کے ڈیٹا تک مکمل رسائی کا مطالبہ کیا تھا، پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ کو میرے حوالے سے اپنے ٹوئٹ پر نظر ثانی کرنی چاہیے ہم کسی کوٹہ سسٹم کے تحت نہیں آئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مردم شماری کے معاملے پر سب سے پہلے مسئلے کا تعین ہوناچاہیے، 2017 کی مردم شماری میں ہماری آبادی آدھی گنی گئی اس وقت جب منظوری دی جارہی تو کہا تھا یہ مردم شماری درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ مردم شماری پر بھی اعتراض ہے، یہ کہتے ہیں کہ ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہے، تو ہم نے یہ مطالبہ کیا تھاکہ اس پر ہمیں ایکسس دیاجائے، آئی ٹی کے وزیر  ایم کیو ایم سے ہیں انہوں نے ہی کچھ نہیں کیا۔

 حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت میں شامل پارٹیاں مطالبہ کررہی ہیں، ایم کیوایم کہہ رہی ہے کہ ہماری وجہ سے 30 لاکھ افرادبڑھ گئیلیکن وزرت میں ہوتے ہوئے انہوں نے عام عوام تک اس کا ایکسس نہیں دیا۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی میں تمام زبانیں بولنے والوں کو گنا جائے، تمام لوگوں کو گننے سے شہرکو ملازمتوں میں کوٹہ ملے گا۔