نواز شریف کی  وزیر اعظم کو مہنگائی کو کم کرنے کی ہدایت

393

لاہور:مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کو مہنگائی کم کرنے کی ہدایت کردی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں عوام کے لیے جلد ریلیف پیکیج لانے کی یقین دہانی کرادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور  میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، نواز شریف ویڈیو لنک پر اور دیگر سینئر رہنما بھی شریک ہوئے، جس میں ملک کی معاشی، پنجاب کی سیاسی، پارٹی و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرنواز شریف نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر عوام کے مسائل حل کرنے اور مہنگائی کو کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ ملک و قوم کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا ہم نے دن رات محنت کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جسے ساڑھے 3 سال میں ملک دشمنوں نے تباہ کر دیا، عوام ان کو کبھی معاف نہیں کریں گے، کچھ ایسے لوگوں کو ترقی ہضم نہیں ہوتی، عوام کو ایسے افراد سے بچنا ہوگا اور ہمیں صرف ملک و قوم کا سوچنا ہوگا۔

 نواز شریف نے مزید کہا کہ کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جنہیں ترقی ہضم نہیں ہوتی، عوام کو ایسے افراد سے بچنا ہوگا اور ہمیں صرف ملک و قوم کا سوچنا ہوگا، ایک سال ہوگیا ملک کی بہتری و ترقی کے لیے اتحادیوں سے مل کر محنت کررہے ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوام کو بہت جلد عوامی ریلیف کے بارے میں خوش خبری دیں گے، ریلیف پیکج سے عوامی مشکلات کم ہوں گی۔