قومی اسمبلی کا اجلاس آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، وزیراعظم  پہلے سے ایوان میں موجود تھے

204
ایران اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ علاقائی استحکام کو تقویت دے گا،شہباز شریف

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا اجلاس شرو ع ہونے سے قبل ہی وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں موجود تھے  ،ایوان میں حکومتی اتحادیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے دوران جی ڈی اے  کی رکن سائرہ بانو نے فوٹو گرافر کے ذریعے پرچی آصف علی زرداری تک پہنچائی جو انہوں نے پڑھنے کے بعد اپنی جیب میں ڈال لی ،قراراد پاس ہونے کے بعد وزیراعظم تمام پارلیمانی رہنماؤں سے ملنے ان کی نشستوں پر گئے ۔

آصف علی زرادی پچھلی نشستوں کی طرف گئے اور تمام ممبران سے ملے ۔جمعرات کو قومی اسمبلی کااجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔وزیراعظم شہبازشریف 3بج کر 20منٹ پر ایوان میں آئے۔

جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 3بج کر 32منٹ پر سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں شروع ہوا۔آصف علی زرادی آئے تو شہبازشریف کی ساتھ نسشت پر بیٹھ گئے ۔

وزیراعظم شہباز شریف قرارپاس ہونے کے بعد تمام پارلیمانی رہنماؤںکی نشستوں پر گئے ان سے ملے اور ان کا شکریہ اداکیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے دوران جے ڈی اے کی رکن سائزہ بانو نے پر چی لکھی اور فوٹو گرافر کو بلا کر پرچی آصف علی زرداری کو دینے کاکہاجس پر انہوں نے پرچی آصف علی زرداری کو دی انہوں نے پرچی پرھنے کے بعداپنے جیب میں رکھ لی ۔

وزیراعظم کی تقریر کے بعد آصف علی زرداری  ایوان کی پچھلی نشستوں کی طرف گئے اور اپنے ممبران کے ساتھ ملے اور پورے ایوان کا چکر لگاکر واپس چلے گئے ۔(محمداویس)