سندھ حکومت کا یکم مئی کو عام تعطیل کااعلان

450
holiday restored

کراچی:سندھ حکومت نے آج جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ یکم مئی بروزپیر کو یوم مزدور کے موقع پر تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی، اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ “حکومت سندھ نے پیر 1 مئی 2023 کو صوبہ سندھ میں “یوم مزدور” کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب  انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن  نے کہا کہ  اس دن کو دنیا بھر میں محنت کشوں کی خدمات اور قربانیوں کی یاد دلانے اور انہیں اپنے حقوق سے آگاہ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے کام پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

پاکستان کی پہلی لیبر پالیسی 1972 میں واضع کی گئی تھی جس میں یکم مئی کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔