پاکستان کے روسی تیل کی خریداری پر اعتراض نہیں:امریکا

573

واشنگٹن:امریکہ نے کہا ہے کہ اس کو پاکستان کے روسی تیل کی خریداری پر اعتراض نہیں ہے۔

واشنگٹن سے جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر ملک اپنی ضروریات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتا ہے۔

ترجمان امریکی وزارتِ خارجہ کے مطابق ہماری کوشش رہی ہے کہ روسی تیل کو عالمی منڈی سے باہر نہ رکھا جائے، سمجھتے ہیں کہ باقی دنیا میں روسی تیل کی مانگ موجود ہے۔

امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اسی مقصد کے لیے عالمی سطح پر تیل کی قیمت کا تعین کیا گیا، نہیں چاہتے کہ روس اس رقم کو جنگ میں جھونکے۔

ترجمان امریکی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر ملک کو اپنا فیصلہ خود کرنا ہے، ہم نے روسی تیل کو عالمی منڈی سے باہر کرنے کی کوشش کبھی نہیں کی۔

واضح رہے کہ روس سے خام تیل لے کر جہاز کے 24 مئی تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔