شمالی کوریا کے جوہری حملے کا نتیجہ کم جونگ ان کی حکومت کا خاتمہ ہوگا، جو بائیڈن

382

واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ امریکا یا اس کے اتحادیوں پر شمالی کوریا کے جوہری حملے کا نتیجہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی اپنی حکومت کا خاتمہ ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں جنوبی کورین صدر یون سک یول کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا، اس کے اتحادیوں یا شراکت داروں پر شمالی کوریا کا جوہری حملہ ناقابل قبول ہوگا،امریکی صدر نے خبردار کیا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے جوہری حملہ کیا تو ان کی اپنی حکومت ختم ہو جائے گی۔