سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 8دہشتگرد گرفتار

361

لاہور:محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سمیت مختلف شہروں سے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سمیت دیگر اضلاع سے 8 دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے2ملزمان گرفتار ہوئے، گوجرانوالہ سے 4اور ڈی جی خان، بہاولپورسے ایک،ایک دہشتگرد گرفتار ہوا۔ گرفتاردہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد، ہینڈ گرینیڈ اور لٹریچر برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کیخلاف 6 ایف آئی آرزدرج کرکے کارروائی کا آغازکردیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو مختلف اضلاع میں 21 کامبنگ آپریشنز کے دوران گرفتار کیا گیا۔