پی ٹی آئی کا پنجاب میں لیگی من پسند آر اوز کی تعیناتی کیخلاف عدالت سے رجوع

222
ضمنی بلدیاتی الیکشن: پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی  کے کارکن آپس میں لڑ پڑے

لاہور؛ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور انتخابات کی تیاریوں کے لیے قائم الیکشن سیل کے کوارڈی نیٹر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بیورو کریسی میں سے (ن) لیگ کے من پسند اورقریب سمجھے جانے والے افسران کی بطور آراوز تعیناتی پر سخت تشویش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس کے خلاف عدالت سے رجوع کر چکی ہے اور ہماری درخواست ہے کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیےعدالتی عملے کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان کے حالات اس وقت جس نہج پر پہنچا دیے گئے ہیں ایسے میں پاکستان کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ ملک آج جن گھمبیر مسائل سے دوچار ہے اگر ملک میں شفاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو حالات مزید سنگین ہو جائیں گے ۔

ہمایوں اختر نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ بغیر کسی مداخلت کے صاف اور شفا ف انتخابات کا انعقاد ہو تاکہ ملک میں سیاسی استحکام کی راہ ہموار ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت شفاف انتخابات کے انعقاد کی اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے کیونکہ وہ اس وقت جو بھی کردار ادا کر یں گے نہ صرف عوام اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں بلکہ اسے تاریخ میں بھی لکھا جائے گا ۔