بھٹو کا نواسہ آئین توڑنے والوں کے ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی  

412

کراچی:میں پاکستان تحریک انصاف سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پریس کا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی 73کے آئین پر فخر کرتی ہے لیکن بھٹو کے نواسے نے ان کے بنائے گئے آئین پر حملے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

کہتے ہیں جس آئین پر پیپلز پارٹی فخر کررہی تھی اسے توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، ذولفقارعلی بھٹو کا نواسہ آئین توڑنے کی کوشش کرنیوالی قوتوں کے ساتھ کھڑاہے،یہ کہنا پڑے گا کہ جو  آئین بھٹو نے بنایا وہ  آصف زرداری نے برباد کردیا۔ 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ججز کو دباو میں لانے کیلئے کوشش کی جارہی ہے، کہا جارہاہے کہ 3ججز کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائیگا، رانا ثنا اللہ نے گزشتہ روز ججز پر براہ راست حملے کی کوشش کی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف نے پہلے سینیٹ کے فلور پر دعوت دی، کل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب پی ٹی آئی سے کوئی گفتگو نہیں ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ اگراسمبلی تحلیل ہوتی ہے تو 90 روزکے اندر الیکشن ہونے ہیں،آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے،آئین میں کسی بھی قسم کا ابہام نہیں ہے، آزاد عدلیہ کے بغیر خودمختار باوقار جمہوریت ممکن نہیں۔ 

شاہ محمود نے کہا کہ آج  یہ کہتے ہیں کہ الیکشن نہیں ہونے چاہییں، پھر کاغذات نامزدگی  کیوں  داخل کروائے گئے تھے،کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے،اب پھر ہچکچاہت اور عمران خان کا خوف طاری ہورہا ہے، یہ جو قانون لانا چاہ رہے ہیں اس پر صدر سے بھی قانونی مشاورت کررہے ہیں، پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو آج فیصلہ کرنا ہوگا،جو جماعتیں آئین شکنی کرنا چاہتی ہیں انہیں کھل کر بتانا ہوگا۔