حکومت کی کوئی فارن پالیسی نہیں، معیشت سنبھالنے میں بھی ناکام ہے، ملیحہ لودھی

420
foreign policy

لاہور: پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوئی فارن پالیسی نہیں ہے، معیشت سنبھالنے میں بھی ناکام ہے۔

نجی ٹی وی پر اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سے پیسے آنے سے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات نے پچھلے سال پیسے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

ملیحہ لودھی کا کہناتھا کہ اسحاق ڈار کے بیانات سے بھی معاملات خراب ہوئے، آئی ایم ایف کے ساتھ اس حکومت کا اعتماد کا فقدان ہے، اس سے پاکستان کو بہت نقصان ہو رہا ہے، دوست ممالک کے پاس بار بار پیسے مانگتے ہیں لیکن ہم ریفارمز نہیں کرتے، ایک طرف سیریس کرائسز دوسری طرف ان کا فوکس عمران خان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی پالیسیوں میں بہت تضاد ہے، اس حکومت کا سارا فوکس سیاست اور عمران خان پر ہے، اس وقت ملک میں سیاسی قیاس ہیں، دوست ممالک کو بھی ملکی حالات سے تشویش ہے، میرا نہیں خیال نیوکلیئر پروگرام کو کوئی خطرہ ہے، اس حکومت سے کچھ نہیں چل رہا۔