آذربائیجان نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

356

تل ابیب: مسلم ملک آذربائیجان نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی ایشیائی مسلمان ریاست آذربائیجان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہو گئے۔

اسرائیل میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ سفارتخانے کا افتتاح اسرائیل اور آذربائیجان کے درمیان باہمی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہو گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے اور آذربائیجان اسرائیل کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ جلد ہی ایک بڑی اقتصادی وفد کے ساتھ باکو کا دورہ کریں گے۔