قوم پرست تنظیم پروپیگنڈے سے مذہبی منافرت کو فروغ دینا چاہتی ہے، ترجمان جمعیت

247

کراچی: جامعہ کراچی اسلامی جمعتے طلبہ پاکستان کےترجمان باسق بن ندیم نے کہا ہے کہ قوم پرست تنظیم شرپسند بےبنیاد پروپیگنڈے سے مذہبی منافرت کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو طلبہ وطالبات نے جامعہ کراچی میں ہولی منانے کا اعلان کیا تھا تاہم ایک طالبہ نے کہا کہ میں ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہوں اور سندھی ڈیپارٹمنٹ میں پڑھتی ہوں، جب ہم نے ہولی بنانا شروع کی تو جمعیت کے لڑکوں نے آکر ہم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

جامعہ کراچی اسلامی جمعتب طلبہ پاکستان کےترجمان نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم جامعہ میں طلبہ پر تشدد سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں، تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔

باسق بن ندیم نے کہاکہ جامعہ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کروائے جائیں اور ملوث افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔