ٹرانس جینڈر کا کالا قانون واپس لیا جائے ،شیخ فرخ چاؤلہ  

449
رانس جینڈر کا کالا قانون واپس لیا جائے ،شیخ فرخ چائولہ

کراچی: ممتاز عالم دین ڈاکٹر شیخ محمد فرخ چائولہ نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر کا کالا قانون واپس لیا جائے کہیں ہم اللہ کے عذاب سے دور چار نہ ہو جائیں ہمیں قوم لوط کے حشر سے سبق سیکھنا ہوگا ۔

مزید پڑھیں: ٹرانس جینڈر قانون کس کے لیے بنایا گیا ہے

مسلمانوں میں اللہ اور اس کے نبی ؐ اور صحابہ کرام کا راستہ چھوڑ کر مغرب کی اندھی تقلید کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا ہے مسلمانوں یہ نہیں سمجھنا چاہیے ہم جتنے چاہیں گناہ کریںاللہ معاف کر دے گا ۔

ہر گز ایسا نہیں ہوگا زندگی میں ہونے والی بد اعمالیوں کی باز پرس ہوگی کیا کمایا کس کا حق مارا ، کس کو نا حق قتل کیا۔مانا کہ ہم امُت محمدی ؐ ہیں مگر ہمارے کر توتوںکا پینڈور باکس کھل جائے گا۔

پوری قوم کو شراب، بے حیائی، بد کاری ، ٹرانس جینڈر، کٹکے ، ماوے ، مین پوری جیسے مسائل میں الجھا کر دین سے دور کردیا گیا ہے ۔

پاکستان میں اس وقت یہووی لابی سر گرم ہے لیبرل ازم کے نام پر مسلمانوں کو شریعت اور دین سے دور کیا جا رہا ہے مسلمانوں کو چاہیے کہ مغربی اندھی تقلید سے باز رہیں اُن کی مشابہت سے گریز کریں دین پر سختی سے قائم رہیں مغربی کلچر کو نہ اپائیں ۔