برازیل میں 6 سینٹی میٹر لمبی دم والی بچی کا کامیاب آپریشن

480
برازیل میں 6 سینٹی میٹر لمبی دم والی بچی کا کامیاب آپریشنر

ریوڈی جنیرو:برازیل میں پیدا ہونے والی بچی کی پیٹھ پر جلد سے ڈھکی ہوئی 6 سینٹی میٹر دم تھی تاہم ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ سرجری کے ذریعے اس دم کو تین سال کی عمر میں ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، ریکارڈ وقت میں کم سن بچی کے دل کی کامیاب پیوند کاری

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین نے کہاکہ بچی کی پیدائش سپائنا بیفیڈا کے ساتھ ہوئی جو نیورل ٹیوب کی خرابی کی ایک قسم ہے یہ ایک نادر بیماری ہے جس میں ماں کے رحم میں پلتے بچے کی ریڑھ کی ہڈی میں نقص پیدا ہوجاتا ہے۔

اس نقص کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی میں خلا پیدا ہوجاتا ہے اور ماں کے رحم میں بچے کی ریڑھ کی ہڈی کے اطرف ٹشو کی صورت ایک عضو بن جاتا ہے جو پیٹھ سے باہر نکلتا ہے اور بالکل دم کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

بچی کی عمر تین سال ہونے پر ساو پالو کے گرینڈاک چلڈرن اسپتال کے ماہر سرجن نے بچی کی پیٹھ میں اگی دم کو 3 گھنٹے کے طویل اور پیچیدہ آپریشن کے بعد جسم سے علیحدہ کردیا۔

بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دنیا بھر میں اس قسم کے اب تک 200 سے کم کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔والدین کی درخواست پر اس بچی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔