امریکا میں چڑیا گھر سے بندر چوری ہوگئے

654
امریکا میں چڑیا گھر سے بندر چوری ہوگئے

ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈلاس چڑیا گھر سے  چوری ہونے والے بندوں کی جوڑی کو بازیاب کروالیا گیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب ،بندروں کو کھانے کی اشیا دینے والوں کو جرمانے ہوں گے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چڑیا گھر سے بندر کے ایک جوڑے کو چرانے کے الزام میں ایک 24 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ،اس بند رکی نسل کو تمرین بندر کہتے ہیں اور یہ قد میں ایک گلہری جتنے ہوتے ہیں۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ان بندروں کا نام بیلا اور فن ہے اور انہیں بازیاب کرواکر چڑیا گھر میں دوبارہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈلاس چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بندروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ بیلا اور فن کل رات چڑیا گھر میں اپنے بوری نما گھونسلے میں آکر بہت خوش تھے۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے لکھا کہ ہمارے ڈاکٹر اور جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیموں نے دونوں بندروں کا طبی معائنہ کیا ہے، بندروں کا تھوڑا سا وزن کم ہونیکے علاوہ ان پر چوٹ کے کوئی آثار نہیں دکھائی دیے ہیں۔

ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم پر جانوروں پر ظلم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اس کی ضمانت 25 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ اس سے قبل چڑیا گھر سے چوری ہونے والے تیندوے اور لنگور کا بھی الزام اسی ملزم پر لگایا گیا ہے۔