پاکستان کا استحکام اور سلامتی کشمیر کی آزادی سے وابستہ ہے، ضیاء الدین انصاری

381

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا استحکام اور سلامتی کشمیر کی آزادی سے وابستہ ہے، جماعت اسلامی مسئلہ کشمیر پر کسی قسم کی سودے بازی کوقبول نہیں کرے گی۔

ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہاکہ شہداء کشمیرکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کشمیرکی آزادی کاسورج ضرور طلوع ہوگا، کشمیر ی مسلمان آج بھی آزادی کیلئے اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، کشمیری مائیں،بہنیں اور بیٹاں آج بھی کسی محمد بن قسم کے انتظار میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ صدی کا سب سے بڑاانسانی بحران اور المیہ بن چکا ہے، جومفاد پرست حکمرانوں اور اقوام عالم کی مجرمانہ بے حسی اور غفلت کا نتیجہ ہے۔پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ مضبوطی اور ولولے کے ساتھ کھڑی ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس کے ہر ظلم کا جوابدہ ہونا پڑے گا کیونکہ شہید کشمیریوں کا خون کشمیریوں کی آزادی کا راستہ دے گا، جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیری مسلمان بھائیوں کی پشتی بانی کا کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام 5 فروری کو کشمیری مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لبرٹی تا پنجاب اسمبلی ہال تک اعظیم الشان” یکجہتی کشمیر (موٹرسائیکل و کار) ریلی ‘نکالی جائے ہوگی۔ جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سمیت جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور ضلع قائدین کریں گے۔