کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، شہرمیں بوندا باندی کا امکان

407
drizzle

کراچی: محکمہ موسمیات نے سرد ہواوؤں میں جکڑے کراچی میں رم جھم کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے اور آج شمال مشرق سے تیز سرد ہوائیں بھی چلتی رہیں گی جب کہ شہر میں ہفتہ اور اتوار کو چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10ڈگری اور اتوار کو 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ اور دیگر اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ ٹھٹھہ، حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار سمیت دیگر علاقوں میں چند مقامات پر بوندا باندی ہوسکتی ہے۔