سعودی عرب کی قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت پر سویڈش حکام سے مذمت

606
nurses deported

ریاض:سعودی وزارت خارجہ نے اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے باہر انتہائی دائیں بازو کے ایک سیاست دان کو قرآن کا نسخہ جلانے کی اجازت دینے پر سویڈش حکام کی شدید مذمت کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہاکہ وزارت خارجہ بات چیت، رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے اور نفرت اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کی ضرورت کے مضبوط سعودی موقف کی تصدیق کرتی ہے۔

قرآن پاک کو نذر آتش کا کام ڈنمارک کی انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت ہارڈ لائن کے انتہا پسند رہنما راسمس پیلوڈن نے کیا، پیلوڈن، جن کے پاس سویڈن کی شہریت بھی ہے، ماضی میں متعدد ایسے مظاہرے کر چکے ہیں جہاں انہوں نے قرآن کی بے حرمتی کی اور نذر آتش کیا۔