ملک کو دیوالیہ کرنے والوں کا بلاتفریق احتساب وقت کی اہم ضرور ت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان

405
accountability

کوئٹہ: نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالکبیرشاکرامیر ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہاکہ ملک کو دیوالیہ کرنے والی قوتوں ولوٹ مار کرنے والوں کا بلاتفریق احتساب وقت کی اہم ضرور ت ہے۔

مولانا عبدالکبیر شاکر اور حافظ نور علی کاکہناتھا کہ مولاناہدایت الرحمان ودیگر ساتھیوں کو رہا مقدمات ختم، گوادر کے عوام کو تسلیم شدہ حقوق دیے جائیں۔ بلوچستان کوریگستان بنانے والے اب بھی اقتدارمیں ہے۔ جب تک لوٹی ہوئی دولت برآمدنہیں ہوگی جس نے جتنا لوٹ مارکیااس کو سزانہیں لیگی مراعات یافتہ طبقات کی مراعات شاہ خرچیاں بدعنوان ختم نہیں ہوگی اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لوٹ مار کرنے والوں کے خاندان باہر کاروبار باہر اور حکمرانی ولوٹ مار کیلئے پاکستان آجاتے ہیں۔حقوق مانگنے والوں کو غدار شرپسندبناکر پابند سلاسل کرنے کا غلط ملک دشمن طریقہ ختم ہونا چاہیے ۔آئین وقانون پر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔عوام ہوش کا ناخن لیکرپھر کسی بھی جذباتی نعرے میں آکر ان لٹیروں کا ساتھ نہ دیں جوخودمالامال مگر ملک وقوم کو تباہ کر کے دکھ دیا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ بااختیارقوتوں،حکمرانوں نے بدترین لوٹ مار کرکے خودمالامال اورملک کو قرضوں میں جھکڑکرکے دنیابھر کا مقروض بنادیا آج انہی لوگوں کی بدعنوانی کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے قرض ملک کیلئے مانگنے والے خود ہڑپ کر رہے تھے مالیاتی سودی اداروں کے قرضے عوام کی ترقی وخوشحالی پر نہیں لگے جس کی وجہ سے ملک تباہ وبرباداور بدعنوان مالامال ہوئے ہیں جماعت اسلامی ان کی کرپشن کے خلاف اور ہر فورم پر آوازبلند کر رہی تھی بین الاقوامی سودی مالیاتی ادارے بھی ان کیساتھ ہے انہوں نے آج تک یہ مطالبہ نہیں کیا کہ حکمرانوں کی لوٹ مار ،شاہ خرچیاں ،مراعات ختم کیے جائیں بلکہ ہمیں مالیاتی سودی اداروں کایہی مطالبہ ہوتا ہے کہ مہنگائی بڑھائیں عوام پر ٹیکسزبڑھائیں قرضے حکمرانوں بااختیارطبقات نے کھائے اور مانگنے کیلئے عوام کو قربانی کیلئے پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند خاندان تسلسل سے نسل درنسل ملک پر حکمران اور بدعنوانی میں ملوث ہیں انہوں نے ملک کاقومی خزانہ بیرون ملک منتقل کر دیا ہے ۔لوٹ مار کرکے بیرون ملک کاروبار میں لگادیتے ہیں صرف ووٹ مانگنے عوام کے پاس آجاتے ہیں قومیت لسانیت فرقہ واریت مذہب کے خوشنما نعرے استعمال کرکے اقتدارمیں تسلسل سے آرہے ہیں عوام ان کی کارکردگی دیکھ لیں نہ ملک کو ترقی دیاہے نہ عوام کو ترقی دیا ہے نہ ہی اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کوئی کارنامہ سرانجام دیا ہے الحمداللہ جماعت اسلامی کے لوگ دیانت دار عوام وملت سے مخلص نیک ومحب وطن ہیں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں غلط جھوٹے پروپیگنڈے وفتوئوں میں نہ آئے بلکہ حق وسچ کا ساتھ دیں تاکہ ملک وملت ترقی کریں اسلامی نظام کی راہ ہموار ہوجائیں ۔ جماعت اسلامی سب کا بلاتفریق احتساب چاہتی ہے جماعت اسلامی لوٹ مار کاخاتمہ قومی دولت قوم پر لگاناچاہتی ہے۔