کراچی پر ٹھنڈی ہواؤں کا راج، سردی کی شدت بڑھ گئی، شہری ٹھٹھر گئے

938
intensity of cold

کراچی: شہر قائد میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج جاری ہے، سردی کی شدت میں اضافے سے شہری ٹھٹھر کر رہ گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان سے آنے والی یخ بستہ ہواؤں نے ایک بار پھر شہر قائد پر راج کرلیا ہے، جس کے نتیجے میں جمعرات کے روز کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ روز داخل ہونے واہلے ہواؤں کے نئے مغربی سلسلے کے شہر پر اثرات پڑنے شروع ہوگئے۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شہر میں معمول سے تیز شمال مشرقی (بلوچستان) یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوئیں، جس کا سلسلہ پورے دن جاری رہا۔

کراچی میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار شروع میں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ اور رات گئے تک 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے لگیں۔ شہر کے مضافات سمیت چندعلاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں، تیز ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعے کے روز بھی ہواؤں کی رفتار معتدل رہنے کا امکان ہے۔جب کہ 22 اور 23 جنوری کے درمیان سرد ہوائیں ایک مرتبہ پھر سردی کا سبب بن سکتی ہے۔