داماد کے پسند کے کھانے بنانا عام بات ہے لیکن 379ڈیشز تیار کرنا حیران کن ہے

568

دیسی کلچر میں داماد کی آؤ بھگت کرنا معمولی بات ہے اور دعوتوں میں داماد کی پسند کے کھانے بھی بنانا عام بات ہے لیکن بیٹی کے شوہر کے آنے پر سینکڑوں کھانے بنا ڈالنا یقیناً بہت ہی غیر معمولی بات ہے

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں خوش قسمت داماد کی دعوت کے لیے  ایک خاندان نے 3 سو سے زائد ڈشز بنائیں  جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش کے ایک خاندان نے مکر سکرانتی کی تقریب میں گھر میں دعوت کا اہتمام کیا اور داماد کے لیے 379 طرح کے ملکی و غیر ملکی کھانے بنائے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ خاندان نے ایک ہفتہ پہلے کھانا پکانے کی تیاری شروع کردی تھی اور یہ تیاری دعوت سے ایک روز قبل تک جاری رہی۔

بیٹی کوسوما نے ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ میرے والدین نے ان کھانوں سے متعلق دس دن قبل سوچ لیا تھا، ان کا ارادہ تھا کہ کچھ منفرد کیا جائے اور ہر طرح کے کھانے پیش کیے جائیں۔