وفاقی حکومت کی امیروں سے چھپے ڈالر باہر لانے کی اپیل

428
Dollar more expensive
Dollar more expensive against rupee in interbank

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے امیروں سے چھپے ڈالر باہر لانے کی اپیل کردی، دوست ممالک کی امداد پر زیادہ دیر نہیں چل سکتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ امیر لوگ ڈالرز کی سرمایہ کاری کردیں، پھر شاید آئی ایم ایف سے معاہدہ ہی نہ کرنا پڑے، ملک کو اس وقت معاشی مسائل کا سامنا ہے، معیشت کو انارکی کی کیفیت میں جانے سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو بتایا گیا کہ ترقیاتی بجٹ کیلیے فنڈز نہیں، ہمیں ہر صورت ملک کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا ہوگا، سابق حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، ہمیں سابق حکومت کے معاہدے پر عمل درآمد کرنا ہے۔

احسن اقبال  نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے برآمدات بڑھانا ہوں گی، زرعی پیداوار بڑھا کر اربوں روپے زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔ زرعی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیداوار بڑھا سکتے ہیں۔