عالمی امداد سے بھرپور فائدے کیلیے پراجیکٹ سیل بنانے کا فیصلہ

332
rocket in space

اسلام آباد:وزارت منصوبہ بندی نےعالمی امداد سے فائدہ اٹھانے کے لیے خصوصی پراجیکٹ سیل قائم کرنے کافیصلہ کرلیا-

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی میں عالمی امداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے خصوصی پراجیکٹ سیل قائم کیاجارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کوجنیوا کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنیوا کانفرنس میں عالمی امداد 10.9 ارب ڈالر پہ پہنچ گئی اور پاکستان کی تعمیر نو کی حکمت عملی کو عالمی سطح پہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی امداد سے بھرپور فائدہ اٹھابے کے لیے خصوصی پراجیکٹس سیل وزارت منصوبہ بندی میں قائم کیا جائے گا۔اسپیشل پروجیکٹس یونٹ بہترین پروفیشنلز اور ماہرین پہ مشتمل ہو گا۔

ان کاکہنا تھا کہ عالمی امداد کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایاجائیگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صوبوں اوروفاقی وزارتوں کے ساتھ مل کر عوامی ضرورت کے پروجیکٹس کی تیاری کا فی الفور آغاز کیا جائے گا۔