پی ڈی ایم حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے آئی ہے، عمران خان

306
auction

لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ڈی ایم حکومت آکشن کے ذریعے آئی ہے، الیکشن کے ذریعے نہیں،شہباز شریف کی حکومت ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آئی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف حکومت نے20، 25 کروڑ روپے دے کر لوگوں کو خریدا‘ اسٹبلشمنٹ نے ان کی مدد کی ‘ہمارے اوپر بٹھانے کے لیے موجودہ حکومت نے عام شہریوں کے لیے تو کچھ نہیں کیا اپنے 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز ختم کروالیے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت دو مہینے بھی بہت دور لگ رہے ہیں، میری پیشگوئی ہے کہ جو بھی ہوجائے یہ حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہوجائے گی، یہ حکومت آکشن سے آئی ہے الیکشن سے نہیں۔

سابق وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے پرویز الٰہی پر پورا زور لگایا کہ وہ ن لیگ کے وزیر اعلیٰ بن جائیں یا وزارت اعلیٰ نہ چھوڑیں مگر انہوں نے ہم سے وفاداری نبھائی، ہمیں وفاداری واپس دینا تھی اور وہ اس طرح ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں ضم ہوجائیں اور ہماری پارٹی کا حصہ بن جائیں۔