سعودی اسکائوٹس کی عازمین حج کے لیے نمایاں خدمات کی نمائش

422
سعودی اسکائوٹس کی حج ایکسپو میں عازمین حج کے لیے نمایاں خدمات کی نمائش

ریاض :سعودی عرب میں حج و عمرہ سروسز کانفرنس اور نمائش کے دوسرے سیزن میں شرکت کرنے والی سعودی عرب اسکاٹ ایسوسی ایشن کا سب سے نمایاں پویلین ایکسپو حج2023زائرین بیت اللہ کی خدمت میں سعودی سکاٹس کی کاوشوں، کمیونٹی کی خدمت اور ترقی میں سب سے زیادہ فعال قرار دیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے پویلین میں متعدد پینٹنگز آویزاں ہیں جو ضیوف الرحمن کو اسکاٹس کی طرف سے فراہم کردہ رضاکارانہ خدمات کو نمایاں کرتی ہیں۔

اسکاٹس ایسوسی ایشن بہت سی سرکاری اور نجی ایجنسیوں کے لیے اپنا تعاون فراہم کرتی ہیں۔ اسکاٹ پویلین نقشہ کی معلومات اور گائیڈ بکس کو جمع کرنے اور جاری کرنے کا طریقہ کار بھی متعارف کراتا ہے۔