رونالڈو کا میچ دیکھنے کیلئے سعودی شہری لاکھوں ریال خرچ کرنے کیلئے تیار

457
رونالڈو کا میچ دیکھنے کیلئے سعودی شہری لاکھوں ریال خرچ کرنے کیلئے تیار

ریاض:سعودی عرب کے فٹبال شائقین کرسٹیانورونالڈو کی نئی ٹیم النصر کا میچ دیکھنے کیلئے لاکھوں ریال کا ٹکٹ لینے پر بھی تیار ہو گئے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک دوستانہ فٹبال میچ ہونے جا رہا ہے جس کیلئے ایک خاص اور نمایاں ٹکٹ رکھی گئی ہے جس کی قیمت 30لاکھ ریال تک پہنچ چکی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق خاص ٹکٹ پر بولی 17جنوری تک جاری رہے گی اور ممکن ہے کہ اس کی قیمت میں مزید اضافہ بھی ہو جائے،ریاض سیزن کے تحت ایک تاریخی فٹبال میچ پیرس سینٹ جرمین ایف سی اور مقامی فٹبال کلب النصر اور الہلال کے سٹار کھلاڑیوں کے درمیان 19جنوری کو ہونے جا رہا ہے۔

اس میں النصر کلب کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانالو رونالڈو، میسی، نیمار اور دیگر شریک ہوں گے،اس برادرانہ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں الہلال اور النصر کے کھلاڑیوں کا پیرس سینٹ جرمین کے سٹار کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ ہو گا۔

اس میچ کی خاص ٹکٹ کو حاصل کرنے والا انتہائی اہم فرد ہو گا، وہ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی، میڈل دینے کے ساتھ تمام سٹار کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کرے گا،ٹکٹ رکھنے والا شخص اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لے گا اور ٹیم کے ساتھ خصوصی لنچ میں شرکت کرنے کے علاوہ دیگر مراعات بھی حاصل کرے گا۔

میچ کی خاص ٹکٹ کی بولی کا آغاز 10لاکھ ریال سے کیا گیا تھا،سعودی عرب کے معروف تاجر نے 22لاکھ ریال کی بولی لگائی جس کے کچھ دیر بعد اس پر بولی 30لاکھ ریال تک پہنچ گئی، میچ کی انتظامیہ کے مطابق اس خاص ٹکٹ سے حاصل ہونے والی تمام رقم خیراتی ادارے کو عطیہ کی جائے گی۔