پنجاب اسمبلی احاطے میں رانا ثنا کی گاڑی پر جوتھا پھینک دیا گیا

869

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی پر پنجاب اسمبلی کے احاطے میں جوتا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی پر صوبائی اسمبلی کے احاطے میں جوتا پھینک دیا گیا، جو مبینہ طور پر تحریک انصاف کے ایم پی اے ارشد حفیظ کے ڈرائیور کی جانب سے اچھالا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ اسمبلی سے جانے لگے تو ان کی گاڑی پر جوتا اچھالا گیا جب کہ رانا ثناواقعے کے وقت گاڑیہی میں موجود تھے۔