محکمہ موسمیات کی کراچی میں سخت سردی کی پیشگوئی

508

کراچی:محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائدمیں 12جنوری سے سردی کی نئی لہر کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 میٹ آفس کے مطابق نئی مغربی لہر کی وجہ سے کراچی کا کم سے کم پارہ 6 سے 7 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے،کراچی والے ہوجائیں تیار کیونکہ محکمہ موسمیات نے سردی کی نئی لہر کا امکان ظاہر کیا ہے جو ایک ہفتہ تک جاری رہ سکتی ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے  خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 12 جنوری سے سردی کی نئی لہر شروع ہوسکتی ہے، اس دوران درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آئے گا۔مغربی سسٹم کے نتیجے میں 12جنوری سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدید لہر متوقع ہے، نئی مغربی لہر کی وجہ سے کراچی کا کم سے کم پارہ 6 سے 7 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں یخ بستہ ہوائیں چل سکتی ہیں، کراچی میں سردی کی نئی لہر 12 سے 17 جنوری تک جاری رہے گی۔