سردی کی شدت میں اضافہ، موسم مزید سرد ہونے کا امکان

462

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، مارکیٹوں، کارخانوں اور اداروں میں کام کرنے والے افراد چھٹیاں کرنے پر مجبور ہوگئے۔

 جس کے نتیجے میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 2ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسری طرف شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 195 ہونگے کے باعث شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا، گزشتہ روز شہر کا موسم ابر آلود رہا۔

موسم سرد ہونے کے بعد عوام نے سردی سے بچنے کیلیے مارکیٹوں کا رخ کرلیا ہے، جہاں پر سرد کپڑے قیمت خرید سے باہر ہیں ، مجبورا شہری استعمال شدہ کپڑے خرید کر گزارا کررہے ہیں، گھروں پر گیس بھی نہیں ہے، جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔