ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی، ندی نالوں کا بہتا پانی بھی جم گیا

302

اسلام آ باد: ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، کہیں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک گر گیا ہے تو کہیں ندی نالوں میں بہتا اور سڑکوں پر کھڑا پانی جم گیا ہے۔

استور میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جس کے باعث واٹر چینل اور روڈ کے اطراف بھی برف کی تہہ جم گئی ہے۔

بالائی علاقوں میں کڑاکے کی سردی کا راج، استور میں پارا منفی 11 ڈگری تک گرگیا ادھر شمالی بلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، سڑکوں، ندی نالوں اور پائپوں میں بہتا پانی جم گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان سے سردی کی لہر اندرونی سندھ اور ساحلی علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔