عمران خان نے عثمان بزدار کو اہم ٹاسک سونپ دیا

563

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف پنجاب کے پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے 2 جنوری کو ہونے والے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی حاضری 100 فی صد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کو ٹاسک سونپ دیا۔

عمران خان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ 2 جنوری کو پی ٹی آئی کے 178 ارکان کی حاضری پوری ہونی چاہیے ۔ انہوں نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی کو بھی اپنے 10 ارکان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ مونس الہی کی گزشتہ 2 روز سے عمران خان سے مسلسل ملاقاتیں بھی اسی تناظر میں ہوئیں ہیں۔

2 جنوری کو دونوں جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کی حاضری کی بنیاد پر اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان حاضری کی بنیاد پر وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی پنجاب اسمبلی میں اس وقت 180 نشستیں ہیں۔ 2 ارکان سابقہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اور چودھری مسعود اعتماد کے ووٹ میں ساتھ نہیں دیں گے۔ چودھری مسعود نے اسپیکر کو استعفا بھجوایا ہے، تاہم ان کا استعفا منظور نہیں ہوا