ملک کے مختلف علاقوں میں دھند،موٹرویزبند، ،ٹریفک حادثہ ،3افراد جاں بحق

244

اسلام آباد:سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے متعدد علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں آگئے، بہاولپور کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حد نگاہ شدید متاثرہونے سے مختلف موٹرویز ٹریفک کیلئے بند کردیئے گئے۔ 

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 1پشاور تا اسلام آباد جبکہ موٹروے ایم 2لاہور سے کوٹ مومن تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی۔موٹروے ایم 4بھی دھند اور حد نگاہ متاثر ہونے کے باعث فیصل آباد تاعبدالحکیم جبکہ موٹروے ایم 5بھی شیرشاہ سے روہڑی تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔

ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ تک اور لاہور، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 جبکہ سوات ایکسپریس وے کو بھی کرنل شیر خان تا اسماعیلہ ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ،حد نگاہ کم ہونے کے باعث ہائی ویز پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی،پروازوں کا شیڈول بھی  متاثرہوا ۔

دوسری جانب شدید دھند کے باعث بہاول پورمیں احمد پورشرقیہ ٹول پلازہ کے قریب وین اور ٹرالر کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔