نئے ایڈمنسٹریٹرکا کراچی میں 100 پبلک ٹوائلٹس کی تعمیرکا اعلان

298
نئے ایڈمنسٹریٹرکا کراچی میں 100 پبلک ٹوائلٹس کی تعمیرکا اعلان

کراچی:نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹرسید سیف الرحمن نے عہدہ سنبھالتے ہی کراچی میں نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ڈاکٹرسید سیف الرحمن نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)کی مارکیٹس، پارکوں اور بس اسٹاپس پر ٹوائلٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ ہرمقام پر نِصف ٹوائلٹ خواتین کے لیے مختص ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ معروف آرکیٹکٹ اِن ٹوائلٹس کو ڈیزائن کررہے ہیں، ٹوائلٹس کی تعمیر کے لیے سِول سوسائٹی اور غیر سرکاری ادارے تعاون کریں گے اور بلدیہ عظمی کراچی اِن ٹوائلٹس کی تعمیر کے لیے جگہ فراہم کرے گی۔

ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ کراچی کے بہت سے شہریوں کو ذیابیطس اور گردوں کی بیماری کے سبب ٹوائلٹ کی حاجت رہتی ہے اوراقوام متحدہ کے ڈیویلپمنٹ پروگرام انڈیکس کے مطابق سینی ٹیشن سہولت میں پاکستان کا 162 ممالک میں 127 واں نمبر ہے۔

انہوںنے کہا کہ کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی کے حساب سے ہرعلاقے میں پبلک ٹوائلٹ کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے اور شہریوں کو بنیادی شہری سہولیات فراہم کرنا بلدیہ عظمی کراچی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔