مریالی فیڈر ٹو پر پیسکو کی جانب سے18گھنٹے تک کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ

453

ڈیرہ اسماعیل خان:مریالی فیڈر ٹو پر پیسکو کی جانب سے18گھنٹے تک کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ،2گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی کی فراہمی، علاقہ میں گھریلوصارفین کی پریشانی کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیاں بھی ٹھپ، منتخب نمائندوں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے صورتحال کے نوٹس کا مطالبہ۔ 

تفصیلات کے مطابق مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے عوامی مسائل کے حل اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہمی کا راگ تو الاپا جا رہا ہے مگر عملی اقدامات ندارد ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیسکو حکام کی صارفین سے زیادتیوں کا سلسلہ عروج پر ہے۔ 

مریالی فیڈر ٹو کے صارفین نے الزام عائد کیا ہے پیسکوکی جانب پیسکو مریالی فیڈر ٹوکے علاقوں درابن چونگی، گیلانی ٹائون، بلال آباد، توصیف آباد، طارق آباد اور دیگر علاقوں میں18گھنٹے تک کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔علاقہ میں 2گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

 فراہمی کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں۔ متاثر علاقوں کے صارفین نے منتخب نمائندوں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے صورتحال کے نوٹس اور شیڈول سے ہٹ کر ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔