بن بلائے مہمان طالب علم کو کھانا کھانے پر برتن دھونے پڑ گئے، ویڈیو وائرل

719

مفت کھانا ہر کوئی پسند کرتا ہے لیکن بعض اوقات اس معاملے میں بڑا نقصان بھی ہوتا ہے ایسا ہی کچھ بھارت میں ایک طالب علم کے ساتھ ہوا بن بلائے مہمان بن کر کھانوں کے مزے لینے کے بعد سزا کے طور پر برتن دھونے پڑ گئے جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست  مدھیہ پردیش میں ایم بی اے کا  طالب علم  ایک شادی میں گیا جس میں اسے مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ اس نے وہیں پیٹ بھر کر کھایا شادی کی تقریب کے منتظمین کو جب پتا چلا کہ وہ نہ دلہن اور نہ دلہا والوں کا مہمان ہے بلکہ کوئی اجنبی ہے تو دولہا اور دلہن نے  حساب لگایا کہ کھانے پر کتنا خرچ آتا ہے۔ انہوں نے بطور سزا طالب علم سے برتن دھلوائے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں طالب علم کو برتن دھوتے اور ویڈیو بنانے والے کو سوال جواب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو بنانے والے شخص کے سوال پر طالب علم نے بتایا کہ وہ مقامی تعلیمی ادارے کے ہوسٹل میں مقیم ہے۔ برتن دھونے سے متعلق طالب علم کا کہنا تھا کہ کھانا کھایا ہے تو برتن تو دھونے پڑیں گے۔لیکن میں اس بات پر بہت خوش ہوں کہ آج مزے مزے کے کھانے کھانے کو مل گئے اور شادی کی تقریب میں بہت مزے کیے ہیں اور بس اس بات پر خفا ہوں کہ منتظمین کو پتہ نہیں چلنا چھاہئے تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے طالب علم کو کھانے کھانے پر سزا دینے کیخلاف غصے کا اظہارکیا اور اسے انسانیت سے گری ہوئی حرکت قرار دیا۔