”بنو قابل“ آئی ٹی کورسز انٹری ٹیسٹ کا اگلا مرحلہ، حکمران قوم کو جاہل رکھنا چاہتے ہیں، حافظ نعیم

626

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اتنی بڑی تعداد میں کراچی کی بیٹیاں یہاں موجود ہیں،حکمران قوم کو جاہل رکھنا چاہتے ہیں لیکن کراچی کی بیٹیوں نے علم حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

الخدمت ”بنو قابل میگا پروجیکٹ“ کے تحت کراچی کی میٹرک وانٹر پاس طالبات کے لیے آئی ٹی کورسز کے انٹری ٹیسٹ  کے اگلے مرحلے میں اتوار کو مزارقائد کے پہلو میں باغ جناح کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں ہزاروں طالبات نے انٹری ٹیسٹ دیا۔

May be an image of 1 person, standing and crowd

طالبات کی قابلیت و استعداد کی جانچ کے بعد کامیاب طالبات کو کمپیوٹر کے معتبر اداروں کے ذریعے فری لانسنگ، ویب ڈیولپمنٹ، گرافک ڈیزائنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ایمزون، ورچیول اسسٹنٹ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسے ہزاروں روپے مالیت کے کورسز ہیں مفت کرائے جائیں گے۔

May be an image of one or more people, outdoors and crowd

اس سے قبل ہزاروں طلبہ نے بھی انٹری ٹیسٹ دیا تھا جن کے نتائج کا اعلان کیا جاچکا ہے۔الخدمت نے اس پروگرام کے لیے شہر کے معروف آئی ٹی پروفیشنلرز کی بڑی ٹیم اور اداروں کی معاونت بھی حاصل کی ہے۔ 4سے6ماہ کی مدت کے ان کورسز کے بعد ان طلبہ کے روزگار کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔

بنو قابل پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں طالبات کے ٹیسٹ کا جلد انعقاد ہو گا۔ انٹری ٹیسٹ میں شریک طلبہ اور ان کے والدین نے الخدمت کی کوششوں کو سراہا، بھر پور حاضری کے باوجود ٹیسٹ کا انعقاد و اختتام نہایت منظم انداز سے ہوا۔انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اسکولوں کے اساتذہ سمیت رضاکاروں پر مشتمل مختلف کلسٹرز بنائے گئے تھے۔

طالبات کو ٹیسٹ کے لیے انہیں سوال نامے کے ساتھ الخدمت کے لوگو والا فائل فولڈربھی فراہم کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ الخدمت نے کراچی کے بیٹو اور بیٹیوں کا ہاتھ تھا م لیا ہے،جماعت اسلامی کراچی کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کوپڑھا نااورآگے بڑھانا چاہتی ہے، انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونے والے ہر طالبہ کو فری اسکالر شپ دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وہ سارے لوگ اورحکمران ٹولہ جو قوم کو جاہل رکھنا چاہتے ہیں، ان سب کو کراچی کی بیٹیوں نے مزار قائد کے پہلومیں جمع ہوکر پیغام دے دیا ہے کہ ہم علم کی روشنی میں آگے بڑھیں گی، ملک کی تمام حکومتی جماعتوں کا کام ایک جگہ اور آج کی طالبات کا عزم ایک جگہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ  آج کا تاریخی ایپٹیی ٹیوٹ ٹیسٹ پیغام ہے کہ ہم بچوں اور بچیوں کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ حکمرانوں سے حساب بھی لیں گے،حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ کراچی کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم دے لیکن حکومت وریاست اپنی ذمہ داری سے غافل ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہاکہ  کراچی کے لڑکے اورلڑکیاں ان حکمرانوں سے پوچھیں گے کہ کیوں ہمیں جاہل بناتے ہوں، کراچی میں جماعت اسلامی کا میئر آئے گا تو کراچی میں ماڈل اسکولز بنائیں گے اور کے ایم سی کے اسکولوں میں آئی ٹی کی کلاسیں شروع کریں گے،کراچی کے لڑکوں اور لڑکیوں کے بعد اب ہاؤس وائف کی فنی تعلیم و تربیت کے لیے پروگرام بنارہے ہیں، اب ہم ہاؤس وائف کو بھی پڑھائیں گے اوران کو بھی آئی ٹی کا کورس کروائیں گے۔