وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا استعفا نامنظور، کام جاری رکھنے کی ہدایت

472
Audio will leak

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا استعفا نامنظور کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام لے کر وفاقی وزرا کے وفد کی اسلام آباد میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی رہائش گاہ آمد  ہوئی۔ وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب شامل تھے۔

وفاقی وزرا کے وفد نے اعظم نذیر تارڑ کو وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا  کہ اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون کے منصب پر ذمے داریاں جاری رکھیں۔

قبل ازیں اعظم نذیر تارڑ کے مستعفی ہونے پر سردار ایاز صادق کو وزیر قانون کی اضافی ذمے داریاں سونپی گئی تھی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا تھا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر اعظم نذیر تارڑ بدھ کو وزیر قانون کی ذمے داریاں پھر سے سنبھالیں گے ۔

واضح رہے کہ  سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 24 اکتوبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔