جنوبی وزیرستان میں دھماکا، 7 سالہ بچہ شہید، ایک شخص زخمی

276
Blast

ڈی آئی خان: وزیرستان میں انگور اڈہ کے مقام پر دھماکا ہوا ہے جس میں سات سالہ بچہ شہید اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دھماکا لوئر وزیرستان تحصیل برمل کے علاقہ انگوراڈہ بمقام پین گینہ میں ہوا۔

ڈی آئی خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان عتیق وزیر نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا آئی ای ڈی کا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی عتیق وزیر کے مطابق دھماکا انگوراڈا بارڈر پر تعینات پرائیوٹ لیڈی سرچر کے گھر کے باہر ہوا، جب خاتون اور ان کے والد ڈیوٹی سے واپس گھر جارہے تھے تو گھر کے باہر دھماکا ہوا اس وقت بچے گھر کے باہر تھے جس میں سات سالہ ایک بچہ شہید ہوگیا جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔